صدر ممنون حسین کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی مذمت

 
0
331

اسلام آباد ،دسمبر 07(ٹی این ایس): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں اس معاملے پر مسلم امہ کی جانب سے شدید ردعمل کیا جائے گا ۔ ووٹرز ڈے سے متعلقہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ انتخابات تک ووٹنگ سے متعلق تمام درپیش مسائل اور دشواریاں دور کر دی جائیں گی ۔ بچوں کے ذہنوں میں ووٹ کا تقدس تفتیش کرنے کے لئے تعلیمی نصاب سے مدد لینا ضروری ہو تو لیا جائے۔

سیاسی جماعتوں اور مساجد کو اس عمل میں شامل کر کے ووٹر کی تربیت کی جا سکتی ہے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے ساتھ پرانا نظام ختم کر کے نئی ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے پسماندہ علاقوں میں ووٹرز ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔ بائیو میٹرک اور الیکٹرانک مشین کا استعمال اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ان کاوشوں پر الیکشن کمیشن کے حکام شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلو پیش نظر رکھا جائے کہ انتخابی مشق بہت وسیع ہوتی ہے جس کے انتخابی عملے کی تربیت کے معیار اور مقدار میں ضرورت کے مطابق اضافہ ناگزیر ہے ۔ تاہم نئے اور پرانے طریقوں میں توازن پیدا کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ ۔