اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار
ملزمان کے قبضہ چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ،گرفتار ملزمان کے قبضہ چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا، گرفتارملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاجبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے













