پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا

 
0
386

کراچی28جولائی(ٹی این ایس) پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ نامزد کردیاہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سابق وزیر اعلی و پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو اپنی جماعت کی جانب سے وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جب کہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف نے نشستیں حاصل کی ہیں۔