بلدیہ غربی کے افسران و عملے نے جس طرح الیکشن 2018 کے موقع پر فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے,ڈپٹی کمیشنرضلع غربی

 
0
505

کراچی جولائی 28 (ٹی این ایس) الیکشن 2018 کے موقع پربلدیہ غربی کی حدود میں قائم پولنگ سٹیشنوں اور اطراف کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور ووٹ کاسٹ کرنے کے لیئے آنے والی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے انتظامیئہ بلدیہ غربی کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمیشنرضلع غربی نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کے افسران و عملے نے جس طرح الیکشن 2018 کے موقع پر فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش عمل ہے اور انھیں امید ہے کہ وہ اس عمل کو تسلسل سے جاری رکھتے ہوئے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اسی جذبے اور لگن سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں گے۔