کراچی ، فائرنگ کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

 
0
386

کراچی ،جنوری15(ٹی این ایس):ڈیفنس کراچی میں نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار 8 اہلکاروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 2 محافظوں نے گزشتہ روز خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سادہ کپڑوں میں پولیس پارٹی کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ انہی اہل کاروں نے کی۔ فائرنگ کے الزام میں گرفتار اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی، گرفتار اہلکاروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس ایس پی جنوبی جاوید اکبر ریاض کے مطابق مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے اور اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کے بعد اے سی ایل سی کے 9 اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔