مکہ ،عمارت میں آتشزدگی، 260 رہائشیوں کو باحفاظت منتقل کر دیا گیا

 
0
295

مکہ مکرمہ ،جنوری15(ٹی این ایس):مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کی ایک عمارت سے آگ لگ جانے پر 260مکینوں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ سینٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایئرکنڈیشن میں شارٹ سرکٹ پر عمارت کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر 260مکینوں کو عمارت سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ کوئی مکین زخمی یا متاثر نہیں ہوا۔