سعودی خاندان 33 سال بعد گھریلو ملازمہ کو الوداع بولتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا

 
0
609

دمام ،جنوری15(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابقسعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ایک سعودی خاندان نے33برس تک اپنے یہاں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا۔ اس انسانیت نواز منظر کی وڈیو کلپ نے صارفین کے تمام حلقوں میں پسندیدگی کا ریکارڈ قائم کردیا۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی اہل خانہ اپنی ملازمہ کو بغلگیر ہوکر آنسوﺅں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں اور فیملی کا ہر فرد اسکے ساتھ محبت، تعلق اور چاہت کا بے ساختہ اظہار کررہا ہے۔