ترکی کی جامعہ میں محقق کی فائرنگ ، تدریسی عملہ کے پانچ ارکان ہلاک

 
0
336

انقرہ ،06اپریل(ٹی این ایس):ترکی کی ایک جامعہ میں مبینہ طور پر ایک محقق کی فائرنگ سے تدریسی عملہ کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی صوبے اِسکی شہر میں واقع جامعہ عثمان غازی میں گزشتہ روز فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا فائرنگ کرنے والا اسی جامعہ میں محقق کے طور پر کام کررہا تھا۔اس نے اسسٹنٹ ڈین ، فیکلٹی سیکریٹری ، ایک لیکچرر اور شعبہ تعلیم کے عملہ کے ارکان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔