ریاض میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا 90فیصد کام مکمل ،آزمائشی سفر شروع

 
0
350

ریاض،06اپریل(ٹی این ایس):سعودی دار الحکومت ریاض میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر شروع کردیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میٹرو دنیا کے مہنگے ترین منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس کی لاگت 24 ارب ڈالرز خرچ کئے گئے ہیں۔یہ میٹرو ٹرین 174 کلو میٹر طویل فاصلہ طے کرے گی جس کے لئے 85 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ میٹرو منصوبہ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح اسی سال ہو جائے گا۔