جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک ،110زخمی

 
0
291

سیؤل،جنوری 26(ٹی این ایس)جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور110 سے زائد زخمی ہوگئے ،واقعے کے بعد فائربریگیڈ عملے نے اسپتال کی عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے بعد فائربریگیڈ عملے نے اسپتال کی عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 کے قریب مریض موجود تھے تاہم آگ بجھانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہناتھا کہ آگ بجھنے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آسکیں گی لہذا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ یہ دس سال کے دوران جنوبی کوریا میں ہونے والی سب سے خطرناک اور جان لیوا آتشزدگی بھی ہے، البتہ ابھی تک آگے لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔