آزادکشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر سدھنوتی کے دورہ پر روانہ

 
0
333

مظفرآباد جنوری 26(ٹی این ایس)آزادکشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر سدھنوتی کے دورہ پر روانہ ہو گئے۔وہ دورے دوران عوامی وفود سے ملاقات کے علاوہ ان کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کریں گے۔شیڈول کے مطابق (آج)27جنوری بروز ہفتہ کو دن 10بجے بوائز ہائی سکول تالاواڑی ضلع سدھنوتی کے عمارت کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس روز(PMCIDP)کے تحت تالا واڑی کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر ٹرانسفارمر کی تنصیب کا افتتاح کریں گے تا کہ عوام علاقہ کو بجلی کی ترسیل میں بہتری ہو سکے۔علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکر اسمبلی28جنوری کو دن 10بجے جہانگی کے مقام پر پل کا افتتاح کریں گے۔اس موقعہ پر عوامی وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جات سے متعلقہ حکام موقعہ پر موجو د ہونگے۔اس سلسلہ میں لاننگ، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ و برقیات کے ذمہ داران نے جملہ انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے حکومت کے قیام سے ابھی تک متعدد منصوبہ جات حلقہ سدھنوتی میں دیئے ہیں، اور جن میں بیشتر کا کام مکمل ہو
چکا ہے اور کچھ منصوبہ جات مکمل ہونے کے مراحل میں ہیں۔سردار فاروق احمد طاہر وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے حلقہ کے ہر منصوبہ کی شروع ہونے سے مکمل ہونے تک خود نگرانی کرتے ہیں۔ان منصوبہ جات کے افتتاح کے بعد عوام علاقہ کو متعدد سہولیات میسر ہونگی اور دیرنیہ مطابے پورے ہونگے۔ان منصوبہ جات کے افتتاح کو سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے سردار فاروق احمد طاہر کو عوام علاقہ کے ساتھ گہری محبت کا ثبوت قرار دیا اور حلقہ میں دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دورے کی تکمیل کے بعد وہ 02فروری کے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے واپس مظفرآباد تشریف لائیں گے، جبکہ05فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اسمبلی و کونسل کے خصوصی متوقع اجلاس میں بھی شرکت فرمائیں۔