پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مہاجرین کا کوئی کیمپ واقع نہیں،اقوام متحدہ

 
0
435

نیویارک جنوری 26(ٹی این ایس)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں افغان مہاجرین کا کوئی کیمپ واقع نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یواین ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اس مقام کی تصاویر کے تجزیے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی مہاجر کیمپ نہیں تھا۔ترجمان کے مطابق اس وقت پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی تعداد ایک اعشاریہ چار ملین بنتی ہے۔ تاہم غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی تعداد سات لاکھ تک ہو سکتی ہے۔