لیبیامیں مہاجرین کے اغوا اور تشدد میں ملوث چھ رکنی گروہ گرفتار

 
0
425

طرابلس د جنوری 26(ٹی این ایس)لیبیا کی یونٹی گورنمنٹ کے حامی ملیشیا نے ملک میں تارکین وطن کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے والے ایک گروہ کے کئی ارکان گرفتار کر لیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گروہ کے ارکان کو لیبیا کے شہر سرت سے گرفتار کیا گیا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی گورنمنٹ کے حامی ملیشیا نے دعویٰ کیا کہ ان افریقی تارکین وطن کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرت میں سرگرم اس ملیشیا نے شہر کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں سے چھڑانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ حکومتی ملیشیا کے مطابق گرفتار کیے گئے گروہ کے ارکان میں سے پانچ کا تعلق لیبیا اور ایک کا تعلق فلسطین سے ہے۔لیبیا میں اغوا کے بعد ناقابل برداشت تشدد کا نشانہ بننے والے ان تارکین وطن کا تعلق تاہم افریقی ممالک سے تھا۔ ان افراد کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا تاہم شدید جسمانی چوٹوں کے باعث اب بھی یہ آٹھوں تارکین وطن سرت کے ابن سینا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو جانے کے بعد لیبیائی حکومت کو اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے دباؤ کا سامنا تھا۔