اب امن عمل میں کسی امریکی کردار کو قبول نہیں کرینگے، فلسطینی صدر کا اعلان

 
0
443

استنبول، دسمبر 14 (ٹی این ایس): اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ان کا ملک مستقبل میں مشرق وسطی کے امن عمل میں کسی امریکی کردار کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ وہ اسرائیل کے حق میں جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔انہوں نے کہا بیت المقدس ہمیشہ سے فلسطین کا دارالحکومت ہے اوررہے گا۔انہوں نے کہااس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیاجائے گا۔