وزیرِ اعلی شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہمراہ  استنبول سے لندن پہنچ گئے، سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز سے بیٹے  کی وفات پر تعزیت کی

 
0
431

لندن، دسمبر 14 (ٹی این ایس) : ترکی میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی استنبول  سے روانہ ہوکر  لندن پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہیں۔

یہاں پہنچ کر وہ سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز کے گھر گئے اور ان سے انکے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم لندن میں اپنے قیام کے دوران  سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات اور کلثوم نواز کی عیادت کے بعد وطن روانہ ہوں گے ۔