القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے ،امریکی فیصلہ مسترد، امریکا فوری بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، بصورت دیگر خطرناک نتائج کا امریکا خود ذمہ دار ہوگا، او آئی سی کا اعلامیہ

 
0
421

استنبول، دسمبر 13 (ٹی این ایس): ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والا او آئی سی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے القدس سے متعلق فیصلے کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔امریکا فوری بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ بصورت دیگر خطرناک نتائج کا امریکا خود ذمہ دار ہوگا۔

اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم بیت المقدس کےتحفظ کیلیےوجودمیں آئی تھی۔ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلیےامریکا کی جگہ نئی طاقت کو تلاش کرنا ہوگا۔ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کےقیام میں بری طرح ناکام رہا۔ اب عرب و اسلامی حکومتوں کو فلسطین سے متعلق جرتمندانہ اور سنجیدہ موقف اپنانا ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر بیت المقدس کو آزاد فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔