وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 
0
476

استنبول دسمبر 13(ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد سے بدھ کو او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطحوں پر تعلقات کے مزید استحکام پر اتفاق کیا۔