اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کررہے ہیں۔احسن اقبال

 
0
614

اسلام آباد دسمبر 13(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اس لئے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے ملک میں انتشار کے لیے دیے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے اور وہ ہر ایک کو گالیاں دیتے ہیں، حکومت کے خلاف نیلے پیلے قسم کے لوگ مل رہے ہیں، ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے حامی اور دوسری طرف اس کے مخالف ہیں، موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ رہ گئے ہیں، حکومت کے خلاف اتحاد بنانے والے انتظار کریں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ اسحاق ڈار کی تذلیل نہیں بلکہ میڈل ملنا چاہیے کیوں کہ ان کی خدمات کا اعتراف دنیا کرتی ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بدقسمتی سے ہر 2 سال بعد حکومتوں کو گرایا گیا، ہماری پالیسیوں کو اپنا کر بھارت نے ترقی کا سفر طے کیا جبکہ بقراط اور سقراط ہر وقت معیشت ختم ہونے کا شور مچاتے ہیں اور صرف منفی امیج اجاگر کرتے ہیں، کہا جاتا تھا کہ 2030 تک پاکستان پتھر کے زمانے میں چلا جائے گا تاہم 2030 میں پاکستان کو ایک مضبوط معیشت بنائیں گیانہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوب نہیں رہا بہتری کی طرف جارہا ہے جب کہ ڈالر کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے ایڈجسٹ ہے لہذا خطرے کی بات نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو ضرور سزا ملے گی اور اب کراچی کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے، سانحہ بلدیہ ٹا?ن کے ملزم حماد صدیقی کو مجرموں کے تبادلے کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پاکستان لایا جائے گا۔