عدم اعتماد یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا،پرویز الٰہی

 
0
148

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویزخٹک نے ملاقات کی ۔پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوں کو زیر بحث لایا گیا
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی،انشا اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا،عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔نا اہلو ں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے،بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے،

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ذاتی مفادات نہیں کرتے۔پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔