سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں خارج کردیں

 
0
345

اسلام آباد فروری 26 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کردیں ہیں. تفصیلات کے مطابق،منگل کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نے شریف خاندان کی شوگرملز کی منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی. شوگر مل کے وکیل ملک قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے کہاتھاآپ شوگرمل منتقلی روکنے کیلئے حکومت کودرخواست دے سکتے ہیں، میرے موکل کی مل پاکپتن میں تھی جو بہاولپور لے گیا، ملک قیوم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کی اجازت کاکوئی ذکرنہیں.جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ کیا ہم نے آپ کادروازہ بندکیا ہے کہ نہیں جاسکتے‘ ملک قیوم نے کہا کہ میں اپنی مل واپس پاکپتن کیسے لے جاﺅں،وہاں گنے کی کاشت ہی نہیں ہوتی ،جس پرجسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ کیا ہم آرڈر کریں کہ وہاں گنا اگایا جائے؟. شریف خاندان کے وکیل سبطین فضلی نے کہا کہ پنجاب انڈسٹریزایکٹ کی مطابق کوئی مل حکومت کی اجازت سے لگائی جاسکتی ہے.جسٹس عمر عطا بندیال نے سبطین فضلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت نے مل منتقلی سے متعلق حکومتی پالیسی پربحث نہیں کی؟. سبطین فضلی نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں منتقلی کو مدنظرنہیں رکھا گیا،عدالتی فیصلے کے مطابق بھی مل ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل ہوسکتی ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے نظرثانی کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں خارج کردیں.شوگر مل کے وکیل ملک قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے کہاتھاآپ شوگرمل منتقلی روکنے کیلئے حکومت کودرخواست دے سکتے ہیں، میرے موکل کی مل پاکپتن میں تھی جو بہاولپور لے گیا، ملک قیوم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کی اجازت کاکوئی ذکرنہیں. جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ کیا ہم نے آپ کادروازہ بندکیا ہے کہ نہیں جاسکتے‘ ملک قیوم نے کہا کہ میں اپنی مل واپس پاکپتن کیسے لے جاﺅں،وہاں گنے کی کاشت ہی نہیں ہوتی ،جس پرجسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ کیا ہم آرڈر کریں کہ وہاں گنا اگایا جائے؟.