سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ اور آئی جے پرنسپل روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا

 
0
474

اسلام آباد جنوری 10: سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ اور آئی جے پرنسپل روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا جبکہ سامان ضبط کر لیا۔ گرائی جانے والی تجاوزات میں 03چھپر ہوٹل، 02کھوکھے، 150فروٹ سٹال شامل ہیں جبکہ ضبط کئے جانے والے سامان کے تین ٹرک سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کرا دیئے گئے۔ آپریشن منڈی موڑ سے الہ آباد تک کیا گیا۔ اس موقع پر سبزی منڈی کے ایس ایچ او بھی موجود تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد خالی ہونے والی سرکاری اراضی ایم سی آئی کی انوائرنمنٹ ونگ کے حوالے کر دی تاکہ اس پر شجر کاری کی جا سکے۔
دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مرکز F-10 کے یونٹ نمبر1کے برآمدوں میں کی جانے والی تجاوزات کو بھی آپریشن کر کے ختم کر دیا اور دونوں برآمدوں کی تجاوزات ختم کرنے کے بعد دکانوں تک آسان رسائی کو یقینی بنایا ہے۔