زوب اور سوئی میں 6 بارودی سرنگیں ناکارہ کرنے کے علاوہ ہتھیاوروں کے ایک سمگلر کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا

 
0
1336

کوئٹہ،دسمبر 13 (ٹی این ایس):   سیکیورٹی فورسز نے  زوب اور سوئی کے علاقوں میں 6 بارودی سرنگیں ناکارہ کرنے کے علاوہ ہتھیاوروں کے ایک سمگلر کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا ۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے تدصیلات بناتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے ان آپریشنز کے دوران ایف سی بلوچستان  نے زوب میں دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بناتے ہوئے این -50 میں نصب 6 بارودی سرنگیں ناکام بنادیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایف سی نے سوئی میں بھی ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہتھیاروں کے ایک ڈیلر کو گرفتار کر لیا اور اسکی تحویل سے  کئی ہتھیار، ایمونیشن،بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹر برآمد کئے۔