اسلام آباد(ٹی این ایس) مبشر حسین پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات ،طارق محمود کا تبادلہ

 
0
30

وفاقی حکومت نے مبشر حسین کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا۔طارق محمود کا تبادلہ،وزات اطلاعات کو رپورٹ کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پرنسل انفارمیشن آفیسر طارق محمود کا تبادلہ کرتے ہوئے مبشر حسین گریڈ 20کے آفیسر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ طارق محمود کو فوری طور پر وزات اطلاعات کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مبشر حسن مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر حسن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی ذیلی دفعہ 10 کے تحت پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ مبشر حسن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2024 بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔