پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اُن کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ انہوں نے کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، لیکن پی ٹی آئی کارکن کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایپلیٹ ٹریبیونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔