جے ایس انوسٹمنٹ پاکستان کی ممتاز سرمایہ کار کمپنی، آئی سی ایل کی انکوائری میں نیب کی معاونت بھی کر رہی ہے

 
0
558

اسلام آباد، دسمبر 13( ٹی این ایس ): جے ایس انوسٹمنٹ پاکستان کی ممتاز سرمایہ کار کمپنی ہے جس کی کارکردگی کے سب معترف ہیں متعلقہ کمپنی جس کی بنیاد معروف بزنس مین جہانگیر صدیقی نے رکھی ہے میں سینکڑوں پاکستانی کام کرتے ہیں۔
کمپنی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کیا اور تمام منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔ نیب نے بھی کہا ہے کہ جے ایس انوسمنٹ کے خلاف علےٰحدہ طور پر کوئی انکوائری نہیں ہورہی بلکہ این آئی سی ایل کیس میں نیب نے جے ایس انوسمنٹ سے معلومات مانگی ہیں جو کہ جے ایس انوسمنٹ نے پہلے بھی دی تھیں اور مزید معلومات بھی نیب کو فراہم کرے گی تاکہ این آئی سی ایل کی انکوائری کو حقائق او رشواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔
واؔ ضح رہے کہ جے ایس انوسمنٹ نے ہمیشہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے جس کو ہمیشہ سراہا گیا ہے۔