مسلہ کشمیر پر سیمنار: پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، مقررین کا زور

 
0
344

اسلام آباد ، دسمبر 13 (ٹی این ایس):  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا بھر کو آگاہ کرنے اور پاکستان میں موجود سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال کرنے سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لئےگذشتہ روز یہاں ایک ہوٹل میں ایک  سمینار  کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن نے کیا تھا۔

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی اور متفقہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سنیٹر  شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر  انکی جماعت نے ہمیشہ آواز بلند کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔

بھارت میں تعینات سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا کیونکہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار حاصل ہے۔

سمینار سےسابق سفیر ضمیر اکرم کے علاوہ کئی جید شخصیات نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کو منزلِ مقصود تک پہنچانے کے لئے اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔

شرکائے سمینار اور مقررین کی مجموعی رائے یہی تھی کشمیر  کے بغیر نظریہ پاکستان نا مکمل ہے چنانچہ اس کیلئے پاکستان کو بین الاقوامی طاقتوں سے ملکر مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔