امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

 
0
426

واشنگٹن، دسمبر 13 (ٹی این ایس ):   واشنگٹن سمیت 3 وفاقی عدالتوں نے امریکی صدر کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اس سے پہلے اکتوبر میں امریکی ڈسٹرکٹ جج کولن کولرکوٹلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خواجہ سراؤں کی فوج میں شمولیت کے احکامات پرعملدر آمد روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

نئے عدالتی احکامات کے تحت یکم جنوری سے امریکی فوج میں خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) بھی شمولیت اختیار کرسکیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کی مخالفت اور انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف سماجی تنظیمیں عدالت میں جاچکی ہیں۔