مقتول سابق یمنی صدرعلی صالح کے 19 قریبی عزیز سعویہ کے راستے اومان روانہ

 
0
349

ریاض دسمبر 23(ٹی این ایس)سعودی عرب نے یمن مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے نقل مکانی کرنے والے 19 قریبی رشتہ داروں کو مملکت سے گذر کر بہ حفاظت سلطنت اومان جانے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ تمام افراد چار دسمبر کو علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد صنعاء سے نکل آئے تھے۔ تاہم حوثیوں باغیوں نے علی صالح کی بیوہ رقیہ الحجری المعروف ام الایتمام اور ان کے بھائی احمد الحجری کو حراست میں لے رکھا ہے۔علی صالح کے خاندان کے افراد کی صنعاء سے سعودی عرب اور وہاں سے سلطنت اومان منتقلی کے عمل میں عرب اتحاد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں میں علی صالح کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ان کی جماعت پیپلزکانگریس کے بعض سرکردہ ارکان بھی شامل ہیں۔