5سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا 24جولائی کو فیصلہ کن احتجاج کا اعلان

 
0
3049

کراچیجولائی20 (ٹی این ایس)محکمہ تعلیم سندھ میں سال2012میں بھرتیوں کے بعد سے ابتک تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔5سال سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے 24جولائی بروز پیر کو فیصلہ کن احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کراچی پریس کلب پر پیر کے روزاحتجاج کے بعد تنخواہوں کے حصول تک وزیر اعلی ہاس پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جس میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع کے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوبکر ابڑو ،جنرل سیکریٹری محمد مصعب ،ایم آصف اور دیگر رہنماں کا کہنا تھا کہ سال2012میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ5سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سال2012میں ملازمتیں حاصل کرنیوالے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی فوری اسکرونٹی کیلئے مارچ 2017میں سیکریٹری تعلیم سندھ کو موسٹ ارجنٹ لیٹر جاری کیا تھا مگر سیکریٹری تعلیم کے غیر سنجیدہ رویے اور معاملے کا التوامیں ڈالنے پراساتذہ سخت احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ۔ابوبکر ابڑو نے کہا کہ24جولائی کو کراچی پریس کلب پر صبح 11بجے بھرپور احتجاج کیا جائیگااورمیڈیا کو اساتذہ کیساتھ سال2012سے اختیار کئے گئے ناروا سلوک سے آگاہ کیا جائیگا بعد ازاں وزیر اعلی ہاس کی جانب مطالبات کی منظوری کیلئے فیصلہ کن پیش قدمی کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج میں ڈسٹرکٹ گھوٹکی،سکھر ،خیر پور ،نوشہروفیروز ،مٹھیاری ،سانگھڑ ،میر پور خاص سے بھی اساتذہ کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔