حالی روڈ،سبزی منڈی اورامریکن کوارٹرمیں 11ہزاروولٹیج کی لائنیں گرنامعمول بن گیاہے ، ڈاکٹر سیف الرحمن 

 
0
365

حیدرآباد جولائی20(ٹی این ایس)جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے نائب امیر ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ حالی روڈ،سبزی منڈی اورامریکن کوارٹرمیں 11ہزاروولٹیج کی لائنیں گرنامعمول بن گیاہے 18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اورٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے اہلکاربھتے وصول کررہے ہیں۔ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایک بیان میں کہاکہ امریکن کوارٹر،سبزی منڈی چوک ،حالی روڈ اور قرب وجوارکے مکینوں کوحیسکونے تگنی کاناچ نچادیاہے کئی کئی دن بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بارشوں کے دوران گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں پر بجلی ہی بندکردی ہے تودوسری جانب ٹرانسفارمر خراب ہونے اور تنصیب ومرمت کے نام پر علاقہ مکینوں سے غیرقانونی طور پیسے وصول کیے جارہے ہیں اورجب تک پیسے ادانہ کیے جائیں ٹرانسفارمرنہیں لگائے جاتے ،انہوں نے کہاکہ ایکس ای این ،ایس ڈی او،ایل ایس کی نااہلی اور کا م چوری کے سبب علاقے میں 11ہزاروولٹیج کی لائنیں گرنامعمول بن گیاہے لیکن حیسکوانتظامیہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی ،حیسکوحکام اپناقبلہ درست کرلیں ورنہ شہریوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوسکتاہے۔