جیکب آبادکے پولیس اہلکار ریئر الاؤنس سے محروم

 
0
309

جیکب آباد جولائی20(ٹی این ایس)جیکب آبادکے پولیس اہلکار ریئر الاؤنس سے محروم تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد کے پولیس اہلکاروں کو ریئر الاؤنس تاحال نہیں مل سکاہے جس کے باعث اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے پولیس اہلکاروں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں اہلکاروں کو ریئر الاؤنس جاری کردیاگیاہے پرجیکب آبادکے پولیس اہلکارتاحال محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایس ایس پی نوٹس لے کر اہلکاروں کو جلد رئیر الاؤنس سمیت دفرنس بل کا اجراء فوری کروائیں ۔