اسلام آباد (ٹی این ایس) ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے لیے فیڈرل ہیلتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس، احتجاج کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان
پمز اسپتال میں فیڈرل ہیلتھ الائنس کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین کلیم اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف سرکاری طبی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء میں پمز سے رب نواز، شاہد خٹک، امجد محمود، این آئی ایچ سے چوہدری حاکم، نصیر عقیل و ٹیم، ایف جی ایچ سے رانا سجاد اور ان کے اراکین، پولی کلینک سے ہارون، کاشف رضا، محمد ارشد، سی ڈی اے سے شبیر تینولی، اور ڈی ایچ او آفس سے امتیاز خان، شعیب اور دیگر شامل تھے۔
اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے باوجود ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے کوئی عملی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ تمام نمائندگان نے باہمی مشاورت سے اس بات پر اتفاق کیا کہ فیڈرل ہیلتھ الائنس اپنے اعلان کردہ احتجاجی لائحہ عمل پر قائم ہے۔
تاہم، مریضوں کے مفاد اور صحت کی سہولیات کے تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سے دوبارہ ملاقات کر کے ملازمین کے تحفظات، مایوسی اور مطالبات سے آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر محمد یوسف کو سرپرستِ اعلیٰ منتخب کیا گیا، اور اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ وہ ماضی کی طرح اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے تمام اداروں کو متحد رکھیں گے۔
مزید طے پایا کہ آئندہ اجلاس جمعرات کے روز پولی کلینک اسپتال میں ڈاکٹر محمد یوسف کی صدارت میں ہوگا، جس میں مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لے کر ممکنہ احتجاج کی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد وفد نے وفاقی وزیر صحت سے ملاقات کی، جنہوں نے مکمل تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا:













