اسلام آباد (ٹی این ایس) افغان طالبان رجیم کے641 کارندے مارے جاچکے، 855 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ افغان طالبان رجیم کی 243 چیک پوسٹس تباہ اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئیں’ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے’ ان کا کہنا ہےکہ افغانستان میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کردی گئیں’ پاک فوج نے شوال شمالی وزیرستان سے ملحق سرحد پرافغان طالبان کی پوسٹ کونشانہ بنایا اور پاک فوج نےمؤثر کارروائی کرتےہوئےافغان طالبان کی پوسٹ کو تباہ کردیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق جاری ہےاور اپنے اہداف کےحصول تک جاری رہےگا












