وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

 
0
175

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی : ملاقات میں اتفاق ،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی.

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی. مزید براں ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی .ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ , وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ, وفاقی وزیر براے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے.