اسلام آباد 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس ،سائنس وٹیکنالوجی کے طلبا و اساتذہ نے ہفتہ کو ملیر کینٹ کا دورہ کیااورپورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ دورہ “آرمی کے ساتھ ایک دن” پروگرام کا حصہ تھا۔
شرکاء نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔شرکاء نے پورا دن نوجوانوں کے ساتھ گزارا۔اس موقع پر گفتگو کا سیشن بھی ہوا اور مسلح افواج سے متعلق ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔
شرکاء نے سجھائے گئےمختلف ہتھیاروں اورآلات بھی دیکھے انہیں ان ہتھیاروں کے استعمال اور کام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔













