اسلام آباد 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہےکہ میں نےکارکن کی حثیت سے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا کارکنان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ہر موقع پر پارٹی کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےہفتہ کو بام خیل میں پارٹی کارکنان بخت زمین مرحوم، محمّد انعام مرحوم اور مظہر علی مرحوم کے یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وفات پانے والے کارکنان پارٹی کے ساتھ انتہائی مخلص تھے اور پارٹی کیلئے ان کے خدمات قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں خدمت کے جذبے سے قدم رکھا تاکہ اپنے علاقے کے لوگوں کی محرومیاں ختم کر سکوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ صوابی کے تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہو چکا اور ہر شعبہ میں تاریخی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ۔













