جامع معاشرے کے قیام کے لئے معذور افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں،خاتون اول ثمینہ علوی

 
0
13693

اسلام آباد 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ جامع معاشرے کے قیام کے لئے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سندھ ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز(ڈی ای پی ڈی )کے زیر اہتمام معذور افراد کے ساتھ ایک انٹرایکٹو ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔خاتون اول نے سیشن کے شرکا کو بتایا کہ وفاقی حکومت ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تسلیم شدہ تمام 13 اقسام کی معذوریوں کی تشخیص پر کام کر رہی ہے۔

ثمینہ علوی نے متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ اسکائوٹس کے انسانی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے معذورافرادکو ان کی دہلیز پر معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ ہے

لیکن بدقسمتی سے ہنر کی کمی کی وجہ سے مطلوبہ کوٹہ پران کو ملازمتیں نہیں ملتی ،اس لئے تربیتی مراکز کا قیام پلان کا حصہ ہے ۔ سیشن میں سندھ پرسن ود ڈس ایبلٹیز پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل غلام نبی نظامانی، نادرا کے حکام اور معذورافراد نے شرکت کی ۔