پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے (اورماڑہ) گوادر سے222 ملین روپے مالیت کی 7.5 کلو گرام منشیات (میتھامفاٹامین/آئس)ضبط کر لی

 
0
125

اسلام آباد 19 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے (اورماڑہ) گوادر سے222 ملین روپے مالیت کی 7.5 کلو گرام منشیات (میتھامفاٹامین/آئس)ضبط کر لی ۔ایف بی آر کی منشیات کی لعنت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں، کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر نے ایک مرتبہ پھر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں باسول، اورماڑہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے 7.5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی میتھامفاٹامین/آئی سی ای ضبط کر لی جس کی مالیت مالیت تقریباً 222 ملین روپے ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر نے تین دن قبل 255 کلوگرام افیون ضبط کی تھی ، جس کی مالیت 80 ملین تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اوربارڈر پرکارگو کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ملک بھر میں کامیابی سے جاری انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا ۔

چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے تمام طرح کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے پر ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر، سید محمد طارق ہدا کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسورسے نبرد آزما ہونے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔