ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ایران کے سرکاری دورے پر روانہ

 
0
158

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ہفتہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزادکی دعوت پر ایران میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی سربراہی کریں گے۔