وزیراعظم آج اسلام آبادمیں ای کامرس پاکستان کنونشن سےخطاب کریںگے

 
0
133

اسلام آباد 21 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں ای کامرس پاکستان کنونشن سے خطا ب کریں گے۔

اس بات کا اعلان سینیٹر فیصل جاوید خان نے آج ایک ٹویٹ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی قریب میں ای کامرس کے شعبے میں شاندار ترقی کی ہے جس سے یہاں خدمات کے ذریعے بین الاقوامی ادائیگی کے طریقوں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاکستان کی چھ ماہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے دوران یہ برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔