مخیرحضرات انسانیت کی خدمت کیلئےحکومتی اقدامات میں تعاون کریں:صدر

 
0
278

اسلام آباد 21 فروری 2022 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے صحت کے شعبے میں حکومت کے اقدامات میں تعاون کریں۔پیر کو کراچی میں کینسر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسر کی جلد تشخیص سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے چھاتی، پھیپھڑوں اور دیگر اقسام کے کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ملک میں مختلف سطحوں پر جاری آگاہی مہموں پر تنا کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں ایٹمی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان توانائی کی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے ایٹمی ری ایکٹر بنا سکے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ ادویات کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور ایجادات کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن ہوا ہے۔