ڈاکٹرطاہرالقادری نے کل سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادینے کااعلان کردیا

 
0
332

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کل سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادینے کااعلان کردیا، کنٹینرتیارکرنے کی بھی ہدایت ،کوئی اعلان جنگ نہیں ہم صرف رپورٹ لینے جارہے ہیں،تمام اتحادی جماعتوں کو شرکت کی دعوت ہے،ڈیلیٹ کرنے والے خودڈیلیٹ ہوجائیں گے۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرامن طریقے سے ہم سب کل رپورٹ لینے جائیں گے۔ہم نے رپورٹ لینے جاناہے کارکنان سے درخواست ہے کہ شہریوں کی زندگی متاثرکی جائے۔مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادیوں کے علاوہ تمام پارٹیوں کودھرنے میں شرکت کی دعوت دیتاہوں۔قوم سے کہتاہوں کہ مظلوموں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے کل سول سیکرٹریٹ پہنچیں۔طاہرالقادری نے کنٹینرتیارکرنے کی بھی ہدایت کردی۔انہوں نے کہاکہ جب رپورٹ مل جائے گی توفوری اجلاس بلاکرلائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ اور ججزکوفیصلے پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔عدلیہ نے بے سہارالوگوں کی مددکرکے آئینی فریضہ سرانجام دیاہے۔عدالت نے حکم دیاہے کہ پنجاب حکومت 30دن میں رپورٹ شائع کرے،عدلیہ نے متاثرین کوکمیشن کی رپورٹ فوری فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ فیصلہ ان کے خلاف آیاتواستعفیٰ دیں گے۔ہم نے دھرنا بھی دیااور بعد میں ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف دھرنابھی دیالیکن دھرناختم کرکے پھرقانونی جنگ کاراستہ اختیارکیا۔ہماراتھا کہ شہبازشریف استعفیٰ دیں اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔لیکن پنجاب حکومت نے کمیشن بنادیا۔انہوں نے کہاکہ ہونہیں سکتاکہ شہبازشریف نے قتل عام سے قبل نوازشریف کواعتماد میں نہ لیاہو۔وہ وقت دورنہیں جب شہبازشریف اور نوازشریف جیل میں ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف فوری استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل میں 14کارکن شہید اور 90زخمی ہوئے تھے۔