شرجیل انعام میمن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل کی عدم حاضری پرغیر معینہ مدت تک ملتوی

 
0
834

کراچی دسمبر 5(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل کی عدم حاضری پرغیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میںسابق وزیر اطلاعات کی جانب سے ای سی ایل نام نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ پر وزارت داخلہ نے جواب جمع کرارکھا ہے۔دوسری جانب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے وکیل پیش نہیں ہوسکے جسکے باعث عدالت نے معاملہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن نے وزارت داخلہ کی جانب سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب وہ ملک سے باہر تھا تو انکا نام بغیر کسی نوٹس کے ای سی ایل میں شامل کردیا گیاتھا۔