کراچی (ٹی این ایس) منگھوپیر ٹاؤن کا مثالی اقدام: ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ریلیف کیمپوں کا قیام، عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ

 
0
23

کراچی (ٹی این ایس)(رپورٹ: پیر بخش نوناری)کراچی میں شدید گرمی اور خطرناک ہیٹ ویو کے دوران منگھوپیر ٹاؤن نے فوری ردِعمل کے طور پر شہریوں کے تحفظ کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں درجنوں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جو دن رات عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
سینئر سیاستدان اور عوامی خدمت کے علمبردار حاجی نواز علی بروہی خود ان کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے سہولیات، پانی، طبی امداد، اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمپوں میں ٹھنڈا پانی، ORS، ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو رضاکار موجود ہیں، جبکہ بزرگوں اور بچوں کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔چیئرمین بروہی نے کہا: “یہ صرف ایک انتظامی فریضہ نہیں، بلکہ ہماری اخلاقی و انسانی ذمہ داری ہے۔ منگھوپیر کے عوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، اور ان کی سلامتی کے لیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔منگھوپیر ٹاؤن کے اس بروقت اور مؤثر اقدام کو مقامی سطح پر بہت سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر چیئرمین بروہی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے