اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے معاشی ,تجارتی،اقتصادی،سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گاپاکستان اور فرانس کے درمیان اس وقت سفارتی اور سیاسی بہترین تعلقات ہیں،۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فرانس پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ف
رانسیسی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے فرانس پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،فرانس کی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
فرانسیسی سفیر نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد فرانس میں مقیم ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔
فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں ثقافتی تعاون،معیشت اور اقتصادیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلبا ء کی بڑی تعداد فرانس میں زیر تعلیم ہے۔پاکستانی طلبا ء اور طالبات کے لیے ویزا سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔فرانس پاکستان بزنس فورم کا قیام اہمیت کا حامل ہے،اس فورم کے قیام سے تجارتی شعبے میں تعاون بڑھا ہے۔سردار ظہور اقبال کی فرانس کے سفارت خانے آمد کے موقع پر فرانسیسی سفیر نے پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر ایمونیل میکرون اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جو ملا قاتیں ہو ئی ہیں وہ بہت ہی نتیجہ خیز ثابت ہو ئی ہیں۔فرانس اور پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان حالیہ ملا قاتوں اور مشاورت کے نتیجے میں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔
ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے پاکستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ سیاسی اور سفارتی تعلقات میں کچھ ڈیڈ لاک رہا، اب یہ ڈیڈ لاک ختم ہو چکا ہے،دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مستقبل میں نئی بلندیوں تک لے جانے میں روڈ میپ ثابت ہوں گے۔ موجودہ سفیر نکولس گیلی کی خصوصی کاوشوں سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار کا بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا،موجودہ حکومت نے فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بہت کوشش کی ہے اور حالیہ کچھ عرصے میں دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی متعدد رابطے ہو ئے ہیں۔ہمارے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تین مرتبہ صدر میکرون سے ملا قاتیں ہو ئی ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہو ئے۔فرانس کے سفیر کے ساتھ میٹنگ کے حوالے سے ہمارے صدر حاجی اسلم،سیکرٹری یاسر خان،اور چیف کورڈینیٹر میاں عتیق پر امید ہیں، ہمیں پاکستان اور فرانس کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے سردار ظہور کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنا طریقہ کا ر ہوتا ہے لیکن فرانس کے سفیر کے ساتھ درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیوں کے حوالے سے بات چیت ہو ئی،میں نے تجویز دی کہ فرانس میں پاکستانی نیشلنز کی کمپنیوں کو سہولت دی جائے،ان کو سفارت خانے کے ساتھ مل کر مدد کی جائے،پاکستانی سفارت خانے اور وزارت تجارت کے ساتھ بھی مل کر کام کیا جائے،جو کمپنیاں اچھا کام کرہی ہیں ان کو کو پاکستان آنے کے لیے مو ٹیویٹ کیا جائے۔خاص طور پر ڈیری کے شعبے میں فرانس میں اعلیٰ مہارت پا ئی جاتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے لیکن اگر ان کمپنیوں کو پاکستا ن لایا جائے تو کاروبار کو فروغ مل سکتا ہے ان کمپنیوں کے پاس تکنیکی مہا رت کے ساتھ ساتھ مشینری بھی موجود ہے،پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،ہم ان کمپنیوں کے ساتھ مل کر مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی ڈیری پراڈکٹس تیار کر سکتے ہیں۔پہلے سیکرٹری اور منسٹر کی سطح پر ملاقاتیں کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،پھر ہمار ہدف یہ ہو گا کہ فرانس کے صدر میکرون پاکستان کا دورہ کریں۔یہ ہمارا 2025ء کا ٹارگٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کا خصوصی طو ر پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔
Home
قومی
اسلام آباد اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان ,فرانس معاشی, تجارتی،اقتصادی،سفارتی تعلقات کو...