اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی سطح دن بدن کم ہونے لگی،شہری پریشان

 
0
564

اسلام آباداگست20(ٹی این ایس )وفاقی دارلحکومت میں زیر زمین پانی کی سطح دن بدن کم ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،رواں سال پانی کی سطع 45فٹ نیچے چلی گئی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔معلومات کے مطابق اسلام آباد کےارد گرد علاقوں میں فصلوں کو پانی لگانے کے لیے بہت زیادہ ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں ،ایک سروے کے مطابق سال 2014میں دس فٹ پانی کی سطع کم تھی جبکہ چار سال میں 45فٹ نیچے چلی گئی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ایک سال میں 7سے دس فٹ تک پانی کی سطع تیزی سے نیچے جارہی ہے ،بارشوں کے سیزن میں عارضی طور پر پانی کی سطع وقتی طور بلند ہوتی ہے تاہم پھر گرنا شروع ہو جاتی ہے