حالیہ وارداتوں کے کچھ ملزمان پکڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

 
0
411

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث بعض ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنےوالےاداروں کامورال کم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے کام کررہی ہے،کل بھی ایک گینگ کوختم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر کام قابل اطمینان ہے ، فلائی اوور کا ماہرین نے معائنہ کیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار سے قابل اطمینان نہیں ، کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے