پشاورجولائی20 (ٹی این ایس)کرک میں گاڑی الٹنے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے کرک انڈس ہائی وے پر مھیٹا حیل کے قریب پشاور سے ڈیرہ اسماعیل.خان.جانے والی.موٹرکارتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار 5 افراد شدید زخمی ھو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک لایا گیا جہاں سے 2 زخمیوں.کو نازک حالت میں مزید علاج کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔