سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات پرضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی کارروائی

 
0
370

پشاور11مئی (ٹی این ایس)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے

بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کو سیٹیزن پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوابورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام فرسٹ ایئرکے امتحان میں نقل کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کا ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے العصرانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی استرزئی پایاں میں مذکورہ بورڈ کے زیر اہتمام فرسٹ ایئرکے امتحانی ہال پر اچانک چھاپہ مارا اورامیدواروں سے موقع پر نقل کا مواد برآمدکر لیاجس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ بوٹی مافیا کی بھرپور حوصلہ شکنی کرے گی اور کسی کو قابل اور ذہین طلبہ کا حق مارنے کی اجازت نہیں د ے گی۔