پشاور(آئی پی ایس ) بشری بی بی تاحال مانسہرہ میں موجود ہیں،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی بابرسلیم سواتی کی بھانجی کی رہائشگاہ پرہیں۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو آج پشاور روانہ ہونا تھا، ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی کے باعث بشری بی بی پشاور نہ جاسکیں، بشری بی بی نے ڈی چوک سے روانگی کے بعد کسی سے رابطہ نہ کیا۔ذرائع کے مطابق کے پی کا بڑا ہیلی کاپٹر خراب ہے اور آئی جی سے کہا کہ چھوٹا ہیلی کاپٹر لے آئیں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشری عمران خان کہاں ہیں کی ٹوئیٹ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس کہا کہ میں نے کہا تھا ناں کہ بشری عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لیے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئی ہی نہیں۔













